30 اپریل 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ نے بحرین میں سعودی عرب کے بزدلانہ اور غیر اسلامی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی عوام کو کچلنے سے سعودی عرب کی سلامتی خطرے میں پڑ جائےگی۔

ابنا:  اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ  میجر جنرل سید حسن فیروز آبادی نے بحرین میں  سعودی عرب  کے بزدلانہ اور غیر اسلامی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی عوام کو کچلنے سے سعودی عرب کی سلامتی خطرے میں پڑ جائےگی۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام مصر و تیونس و اردن و یمن اور بحرین میں عوامی انقلاب سے زبردست خوفزدہ ہیں  اور وہ عوام کی حامیت کے بجائے امریکہ نواز عرب ڈکٹیٹروں کی حمایت کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں علاقائی عوام کے اندر سعودی حکام کے بارے میں سخت نفرت پائی جاتی ہے کیونکہ سعودی عرب کے حکام کو علاقائي عوام امریکہ اور اسرائیل کا حامی سمجھتے ہیں انھوں نے کہا کہ بحرین میں امریکہ کا پانچواں بحری بیڑا موجود ہے جس کو بچانے کے لئے امریکہ نے سعودی عرب کو حکم دیا ہے کہ وہ بحرینی عوام کے پرامن اور جائز احتجاج کو کچل دے فیروز آبادی نے کہا کہ سعودی عرب کو بحرین میں کوئی کامیابی نہیں ملےگی اور سعودی عرب کے اس غیر اسلامی و غیر انسانی اقدام سے سعودی عرب کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169